میگھن Meghan Markle نے اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا تھا

October 30, 2020

برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں جہاں بہت سی باتیں شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد سامنے آرہی ہیں ان میں ایک اور نئی چیز یہ سامنے آئی ہے کہ میگھن نے ہیری سے 2018ء میں اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا تھا۔

یہ جوڑا تیار کرانے پر انکے ایک لاکھ 42 ہزار 119 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

ہیلو میگزین کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس کی اداکارہ اور پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پیرسین فیشن ہاؤس گیوانچی سے لگ بھگ3,900 گھنٹوں میں یہ عروسی جوڑا تیار کروایا تھا اور برطانوی پاؤنڈ میں اسکی قیمت 110,000£ تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سولہ فٹ لمبے اس جوڑے پر برطانوی دولت مشترکہ کے تمام 53 ملکوں کے پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔

اس سے قبل میگھن کو اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا پہننے سے منع کردیا گیا تھا۔ جبکہ انھیں شادی کے دن لیڈی ڈیانا کا شاندار اسپنسر کراؤن پہننے سے بھی ملکہ برطانیہ نے روک دیا تھا۔

شاہی پرستار یہ توقع کررہے تھے کہ وہ یہ کراؤن پہنیں گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔