عمران خان نے 1992 کرکٹ ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی

November 23, 2020

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی 1992 کرکٹ ورلڈکپ کی ایک یاد تاذہ کردی۔

پاکستان ٹیم نے پہلی اور واحد مرتبہ سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس وقت پاکستان ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان ہی کر رہے تھے جہاں قومی ٹیم نے ناممکن کو ممکن کردکھایا تھا۔

عمران خان متعدد مرتبہ 1992 ورلڈکپ سے متعلق اپنی تصاویر شئیر کر چکے ہیں تاہم حال ہی میں ان کی جانب انسٹاگرام پر اپنی پرانی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج انھوں نے 1992 ورلڈکپ کی کٹ پہنے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے بارے میں خود عمران خان نے بتایا کہ یہ تصویر مئی 1992 کی ہے۔


اس سے قبل انھوں نے انسٹاگرام پر 1987 کے یادگار انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں عمران خان کوٹ پینٹ میں ملبوس ہیں۔

اسی طرح انھوں نے 1974 میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھی جس میں ان کے ہمراہ پاکستان کرکٹ کے کئی اور معروف نام بھی دکھائی دے رہے ہیں۔