بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت، ایک گواہ کا بیان قلمبند

November 24, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران کیس میں نامزد سابق مشیرخالد لانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد ریئسانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی سالی گواہ فریدہ تاج کا بطور گواہ بیان قلمبند کیا گیا۔ فریدہ تاج نے عدالت کو بتایا کہ نیب چھاپے کے دوران جو سونا برآمد کیا گیاتھا وہ ان کی ہے جس کی رسیدیں بھی نیب حکام کے حوالے کی ہے بعد ازاں فائنل بحث کیلئے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔