مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

November 25, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں تولیہ فیکٹری، گارمنٹ کی دکان اور مدرسے میں آگ گلنے کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا دھاکہ ، کپڑا ، مشینیں و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی سیکٹر 31جی پلاٹ نمبر ایس ٹی 24پی این ٹی کالونی میں قائم تولیہ فیکٹر ی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا،واٹربورڈحکام کی جانب سے پانی کی فراہم کیا گیا ،کورنگی سی ایریا پلاٹ نمبر 308پر قائم اقراءمدرسہ میں آگ کی اطلاع پرفائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر قابوپایا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں مدرسے میں موجود ٹیبل ، شیلف اور ان میں رکھی کتابیں جل گئیں، طارق روڈ پر قائم شادمان آرکیڈ میں بجلی کے میٹروں میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور گارمنٹ کی دکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیںاور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔