پاکستان سفارتخانہ ناروے کاویبیناریکم دسمبر کو ہوگا

November 26, 2020

اوسلو(ناصراکبر) پاکستان سفارتخانہ ناروے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر ایک ویبینار کی میزبانی کرے گا۔ ویبینار یکم دسمبر 2020 بروز منگل کو صبح 11بجے (ناروے کے وقت) سہ پہر 3بجے (پاکستانی وقت) سفارت خانہ پاکستان اوسلو کی سرکاری ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر براہ راست ہوگا۔ ویبینارکی میزبانی ناروے اور آئس لینڈ میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان کریں گے جب کہ سویڈن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد،ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق بھی شریک ہوں گے،پینل میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر مرتضیٰ سید، ارشد بھٹی (ای پی ڈی)ڈائریکٹر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور
اسٹیٹ بینک کے دیگر سینئر نمائندے شامل ہوں گے۔ناروے ، آئس لینڈ ، سویڈن ، فن لینڈ ، ڈنمارک اور اسکینڈے نیوین ممالک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو ویبنار کے زریعے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو استعمال کرنے کی ترغیب
www.facebook.com/pakistan-Embassy-Oslo/Norway-391283241226197
دی جائےگی، کمیونٹی کے سوالات کا پینل جوابات دے گا۔ پاکستانی کمیونٹی زیربحث موضوعات پرسوالات جمعرات26نومبر تک سفیر پاکستان آفسambassadorofficepakistanembassy.no پر بھیجے جائیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ دیگر ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی طرح ناروے اورسکینڈے نیویا میں مقیم پاکستانیوں کو ملک کے بینکنگ اور ادائیگی کے نظام کے ساتھ مربوط کرے گا۔