گدگدیاں

November 29, 2020

ایک دوست نے کمرہ امتحان سے نکلتے ہوئے دوسرے دوست کو بتایا ’’ یار میں تو کاپی خالی دے آیا ہوں۔‘‘

دوسرا دوست، ’’میں بھی خالی دے آیا ہوں، کاپی پر کچھ بھی نہیں لکھ سکا۔‘‘

پہلا دوست(پریشان ہوکر) ، ’’یار یہ کیا غضب کردیا؟، پیپر چیک کرنے والا سمجھے گا کہ ہم نے ایک دوسرے کی نقل کی ہے‘‘۔

*****************************

ماں بیٹے سے، ’’تم زمین پر بیٹھے کیا کررہے ہو؟‘‘

بیٹا، ’’کچھ نہیں میرا روزہ ٹوٹ گیا ہے، اسے جوڑنے کی کوشش کررہا ہوں۔‘‘

*****************************

ایک موٹا آدمی ہاتھی پر بیٹھا جارہا تھا۔ ایک بچہ اسے دیکھ کر زور زور سے ہنسنے لگا۔ آدمی کو اس لڑکے پر بہت غصہ آیا۔ اس نے لڑکے سے پوچھا،

’’بیوقوف لڑکے، کیا تو نے کبھی ہاتھی نہیں دیکھا؟‘‘

لڑکے نے جواب دیا، ہاتھی تو دیکھا ہے لیکن ہاتھی پر بیٹھا ہوا ہاتھی نہیں دیکھا۔‘‘

*****************************

یک دوست (دوسرے سے): "یار! تمہاری مرغی کا کیا حال ہے جو سائکل کے نیچے آگئی تھی؟"

دوسرا دوست: "اس کا حال تو ٹھک ہے بس انڈے ٹوٹے ہوئے دیتی ہے۔"

*****************************

ایک لڑکا سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا۔ ایک عورت نے کہا، "تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہاری عمر کے لڑکے تو اسکول جاتے ہیں۔"

"وہاں بھی گیا تھا، مگر کسی نے ایک پیسا بھی نہیں دیا۔" لڑکے نے جواب دیا۔

*****************************

مجسٹریٹ (جیب کترے سے): "تم نے اس آدمی کی جیب سے بٹوہ کس طرح نکال لیا؟"

جیب کترا (تن کر): اس علم کو سکھانے کی فیس پانچ سو رپے ہے۔"

*****************************

باپ، بیٹےسے ، ’’اس بار اگر تم فیل ہوئے تو مجھے اپنا باپ مت کہنا۔

اگلے دن بیٹا جب رزلٹ کارڈ لے کر گھر آیا تو باپ نے اس سے پوچھا، ’’کیا بنا رزلٹ کا‘‘

بیٹے نے جواب دیا،"بشیر صاحب ، کچھ مت پوچھیں، میں آپ کو باپ کہنے کے قابل نہیں رہا‘‘۔

*****************************

ایک لڑکا روتا ہوا اسکول سے گھر آيا تو اس کی امی نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتايا کہ ،’’ ماسٹر صاحب نے مارا ہے‘‘۔

ماں، ’’تم نے پھر کوئی غلط محاورہ بولا ہوگا‘‘۔

لڑکا، ’’ماسٹر صاحب بہت ڈانٹ رہے تھے۔ ميں نےکہا"ماسٹر صاحب ،جو گرجتے ہيں وہ برستے نہيں"، یہ سن کر انہوں نے مارنا شروع کردیا۔

اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں

انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘

روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی

ای میل ایڈریس:

bachonkajangjanggroup.com.pk