والدین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

November 29, 2020


وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق آرڈیننس کےذریعے اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جاسکے گا۔

آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے، والد 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بےدخل کرسکے گا۔