13سال قبل شروع ہونے والی روایت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، احمد شاہ

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ 13سال پہلے یہ خواب دیکھا تھاجو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں زیادہ لوگوں کی شرکت سے اجتناب برتا گیا اور ہمارے بہت سارے ادباءاور شعراء عالمی اُردو کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہورہے ہیں کیونکہ ہم اپنی اس روایت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں،یہ باتیں انہوں نے تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اپنا خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہیں ۔