15سالہ سائنسدان ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت

December 04, 2020

15سالہ کم عمر سائنسدان گیتا نجلی راؤ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئی۔

امریکی شہر کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی 15سالہ گیتانجلی راؤ نے پانی میں سیسہ موجود ہونے کا آلہ ایجاد کیا اور ساتھ ہی سائبربلنگ کاپتہ چلانےکی ایپ بھی بنا کر ٹائم میگزین کی پہلی کڈآف دا ائیر بن گئیں، ان کا انتخاب 5000 سے زائد امیدواروں میں سے کیا گیا۔

گیتی نجلی راؤ کا اداکارہ اور سماجی کارکن انجلینا جولی کو ورچوئل انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غور و فکر، ذہنی الجھن تحقیق، تعمیر اور مواصلات کا مشاہدہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جواس سے پہلے کی نسل کو نہیں تھے تاہم پھر ایک ہی وقت میں ہم پرانے مسائل کا سامنا بھی کررہے ہیں مثلاً نئی عالمی وبا جو اس وقت ہمارے درمیان موجود ہے