فٹبال ایف کپ، لیورپول نے کورونا سے متاثرہ آسٹن وِلا کو شکست سے دوچار کر دیا

January 15, 2021

لندن( نیوزڈیسک)فٹبال ایف کپ کے تیسرے رائونڈ میں سپر اسٹار محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے کورونا سے متاثرہ آسٹن وِلا کو 4-1 کی شکست سے دوچار کر دیا، وولفز نے کرسٹل پیلس کو 1-0 سے آئوٹ کیا ۔ انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے، ایف اے کپ رائونڈ تھری میں لیورپول اور آسٹن وِلا آمنے سامنے ہوئے۔ چوتھے ہی منٹ مین MANEکے گول سے میچ کا جارحانہ آغاز ہوا۔کورونا وائرس سے متاثرہ ٹیم آسٹن ولا کے غیرمعروف کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم ملا، 17 سالہ لوئی بیری Louie Barryکے گول سے پہلے ہاف میں اسکور برابر ہو گیا۔