نجی لیبر کے ذریعے گاڑیاں کس قانون کے تحت اٹھائی جاتی ہیں، عبدالرشید

January 15, 2021

کراچی(پ ر) چیئرمین قائمہ کمیٹی ورکس اینڈ سروسز رکن سندھ اسمبلی ورہنما جماعت اسلامی سید عبدالرشید کا ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی پارکنگ سےموٹر سائیکلیں اور گاڑیاں نجی لیبر سے اٹھانے کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس ،انہوں نے کہا کہ ٹاور تاایمپریس مارکیٹ تک پارک موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں غیر مجاز افراد کی جانب سے نجی لیبر کے ذریعے اٹھوائی جارہی ہیں،شہریوں سے رقم وصول کرکے گاڑیاں چھوڑ دی جاتی ہیں یہ سب کس قانون کے تحت ہورہا وضاحت کی جائے۔