انشورنس کمپنیوں کو چھوٹی فرمز کے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا، برطانوی سپریم کورٹ

January 15, 2021

برطانوی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنیوں کو چھوٹی فرمز کے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے پہلے لاک ڈاؤن میں چھوٹی فرمز کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

لندن میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ انشورنس کمپنیاں پابند ہیں کہ وہ چھوٹی کمپنیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کریں۔

ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلے سے انشورنس کمپنیوں کو سیکڑوں ملین پاؤنڈ فرمز کو ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ انشورنس کمپنی ’ہزکوکس‘ کے 30 ہزار پالیسی ہولڈرز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انشورنس کمپنی ’ہزکوکس‘ نے ادائیگیاں شروع کیں تو دیگر کمپنیوں کو بھی تقلید کرنا ہوگی۔

بیشتر انشورنس کمپنیوں نے پہلے نقصان کے ازالے سے انکار کردیا تھا۔