ٹیلیگرام کے صارفین میں ڈھائی کروڑ کا اضافہ ہوگیا

January 16, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیوں کے اعلان کے بعد متبادل تلاش کرتے صارفین مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور گزشتہ چند گھنٹوں میں میسیجنگ ایپلیکیشن ٹیلیگرام کے صارفین میں ڈھائی کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ٹیلیگرام کی جانب سے کیے گئے اعلان اور اس کے ساتھ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ایپلیکیشن کے فعال اکاؤنٹ رکھنے والے مجموعی صارفین کی تعداد 50کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔میسیجنگ ایپلیکیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ڈھائی کروڑ نئے صارفین میں سے 38 فیصد کا تعلق ایشیا سے، 27 فیصد یورپ سے جب کہ 21 فیصد لاطینی امریکہ اور آٹھ فیصد نے مشرق وسطی سے ایپ کو جوائن کیا ہے۔