رشی کپور کی جگہ پاریش راول کو مل گئی

January 16, 2021

آنجہانی بھارتی اداکار رشی کپور کی ادھوری فلم کو پورا کرنے کے لیے اب ان کی جگہ پر پاریش راول کام کریں گے۔

واضح رہے کہ لوکیمیا کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لیجنڈری اداکار رشی کپور رواں برس 30 اپریل کو چل بسے تھے۔

جب رشی کپور کی موت ہوئی تو اس وقت وہ ہتیش بھاٹیا کی ڈائریکشن میں پروڈکشن کے مراحل میں موجود فلم ’شرما جی نمکین‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

گزشتہ برس کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور پھر رشی کپور کی موت کے بعد اس فلم پر کام عارضی طور پر بند تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ رشی کپور کی ادھور فلم کو پاریش راول پورا کریں گے۔

پاریش راول نے فلم میں بقیہ سینز کے لیے کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے، جبکہ اس کی شوٹنگ بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

مذکورہ فلم کو رشی کپور کی سالگرہ کے دن یعنی 4 ستمبر کو اسی سال ٹھیٹرز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

مذکورہ فلم میں خوبرو اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔