وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ طلبا کو 21ویں صدی کے تعلیمی رجحانات کے مطابق تیار کرنا ہوگا، ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان کو خود کفیل بنانا ہوگا۔
احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ انٹر بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات نے کہا کہ کامیابی طلبا میں مزید محنت کرکے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرے گی، آج کی دنیا میں رٹے کی کوئی جگہ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2008 تک نارووال پنجاب کا ایک پسماندہ ضلع تھا، میں نے وعدہ کیا تھا، اسے علم کی دھرتی بناؤں گا، آج یہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں سے بھرا پڑا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تقریروں میں تبدیلی کی بات کرنا تبدیلی نہیں، عملی تبدیلی ضروری ہے۔