ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین سے ملاقات

January 18, 2021

کر اچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ ہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹیل ملز سے برطرف کئے گئے ملازمین سے جوکئی روز سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ہم اس احتجاجی مظاہرے میں صرف اظہار یکجہتی کرنے نہیں آئے بلکہ آپ کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت میں بھی اس مسئلہ کو اٹھایا ہے ،وفاقی کابینہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان اسٹیل سے برطرف کئے گئے ساڑھے چار ہزار ملازمین کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت قائمہ کمیٹی برائے صنعت کی سفارشات کو نظر انداز نہ کیا جائے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ برطرف ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے بجائے انہیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے اور پاکستان اسٹیل ملز میں انہیں پلاٹ بھی دئے جائیں۔