لاہور: ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک

January 18, 2021

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے جائے حادثہ سے لاشیں مردہ خانے بھجواکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جان کی بازی ہارنے والوں میں 40 سالہ سہیل اور 14 سالہ نامعلوم نوجوان شامل ہے۔


حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ان کے ورثاء اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔