• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے 200 معاشی ماہرین نظر نہیں آرہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 200 معاشی ماہرین نظر نہیں آرہے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو ایڈہاک بنیادوں پر چلارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ٹھیکیداری نظام مسلط کیا جارہا ہے، تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے اس کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ ان کے پاس 200 معاشی ماہرین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ڈھائی برس گزر چکے ہیں، اُن کی معاشی ٹیم نظر نہیں آرہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے ہیں۔

تازہ ترین