سُشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ پر ایکتاکپور کا جذباتی پیغام

January 21, 2021

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف ہدایتکارہ و پروڈیوسر ایکتا کپور کی جانب سے آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کے مداح آج اُن کی 35ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ایکتا کپور کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر گزشتہ سال خود موت کو گلے لگا لینے والے معروف ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے سب ہی فریم سُشانت سنگھ راجپوت کی مسکراتی ہوئی تصاویروں پر مشتمل ہیں۔

ایکتا کپور کی جانب سے سُشانت سنگھ کی ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا کیا گیا ہے جس مہں اُنہوں نے سشانت سنگھ کو دعائیں دی ہیں۔

ایکتا کپور کی جانب سے اپنی پوسٹ میں آنجہانی سُشانت سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ جہاں بھی ہو، ہمیشہ ستاروں کی طرح چمکتے رہو، زمین پر سالگرہ مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14جون 2020ء کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔