پی ای سی ایچ ایس، پانی کی لائن میں سیوریج لائن ملنے سے مکین پریشان

January 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں پینے کے پانی میں مسلسل سیوریج لائن شامل ہونے سےمکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔مکینوں کا کہنا ہےکہ واٹر حکام کے توجہ نہ دینے سے بیماریاں پھوٹنا شروع ہو گئی ہیں بلاک دوایل72,73اور74کیٹیگری والے مکانوں میں صورتحال زیادہ خراب ہے ان کا کہنا ہے گٹر لائینیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے آئے دن گندہ پانی صاف لائینوں میں مل جاتا ہےعلاقہ مکین واٹر بورڈ جمشید ٹاون کے افسروں سے متعدد بار رابطہ کرچکے ہیں لیکن اب مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے وزیربلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔