ساس کا بیٹے کیساتھ ملکر بہو پر تشدد ، گنجا کر دیا

January 23, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مشرقی بائی پاس ساس نے بیٹے سے ساتھ ملکر بہو کو تشدد کرتے ہوئے گنجا کر دیا بہو تھانے پہنچ گئی پولیس نے ساس سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے مسلم ٹائون کا رہائشی فیض محمد جو اس وقت جیل میں ہے کی والدہ نے اپنی بہو کو گھر سے باہر جانے سے نہ رکنے پر گزشتہ روز اپنے چھوٹے بیٹے علی محمد کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا اور گنجا کر دیا جبکہ بہو کے کزن امیر محمد نے ساس کو تشددکر کے زخمی کر دیا ۔بہوخالق شہید تھانے پہنچ گئی پولیس نے رپورٹ درج کر کے ساس ٗ علی محمد اور بہو کے کزن امیر محمد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ پولیس نے ساس کوویمن پولیس سنٹر سٹی منتقل کر دیا پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔