کرینہ کپور کی دل کو چھونے والی پوسٹ انٹرنیٹ صارفین میں مقبول

January 23, 2021

اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں انھوں نے اپنے ایک شوٹ کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے ایک حوصلہ افزا کیپشن بھی لکھا۔

ویڈیو میں کرینہ کپور خان سیاہ رنگ کے لباس میں انتہائی پرکشش دکھائی دے رہی ہیں بالکل اسی طرح جس طرح وہ ہمیشہ دکھائی دیتی ہیں۔

شیئر کی گئی اس ویڈیو میں کرینہ کپور کو سیٹ پر فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں انھوں نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے جو کیپشن دیا وہ انٹرنیٹ صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔


کرینہ نے فوٹوز اینڈ ویوڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے پیغام میں لکھا ’میں جب اپنا سر جھکا دوں تو یہ میرے پیروں کی تعریف ہوگی۔‘