قارئین کیا سوچتے ہیں

February 07, 2021

حامد میر (4فروری 2021)ایک تھی تحریک انصاف

عمران خان نے بھی جو وعدے کیے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اس بات پر بھی تو غور کرنا ہمارے لیے ضروری ہے کہ آج تک جو اقتدار میں آیا بس اپنے فائدے کیلئے آیا۔ (فیضان قریشی، سیالکوٹ)

انصار عباسی (4فروری 2021) پروٹوکول اور نام نہادVIPs

انصار عباسی صاحب آپ نے کالم میں آج ہمارے معاشرےکی حقیقت بیان کی ہے۔ سب سے زیادہ پروٹوکول جج صاحبان استعمال کر رہے ہیں۔ سیکورٹی کے نام پر غیر ضروری پروٹوکول ختم ہونا چاہئے۔ (نعیم بیگ)

بلال الرشید ( 31 جنوری 2021) سوچیں تو سہی

بلال صاحب! آپ کا یہ کالم دلچسپ ہے۔ زمین پر ہر چیز طے شدہ ہے لیکن زمین پر ہمیں جو مصیبت پیش آتی ہے وہ ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے اور جو اچھا ہوتا ہے وہ بھی ہمارے اچھے اعمال ہوتے ہیں۔ (شاہینہ، کراچی)

واصف ناگی (31جنوری 2021) وہ لاہور کہیں کھوگیا

میں نے آپ کا کالم پڑھا جو بہت عمدہ تھا، میری گزارش ہے کہ آپ لاہور کے تاریخی مقامات جیسے مساجد، مدارس اور درباروں کے بارے میں بھی کچھ لکھیں جو ہمارے لیے مفید معلومات ثابت ہوں گی۔ (حامد عباسی، خانیوال)

خلیل احمد نینی تال والا (31 جنوری2021) پاناما کے بعد براڈ شیٹ

پاناما ہو یا براڈشیٹ! حکمرانوں کو ملک کی دولت لوٹ کر خود کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے بچانا آتا ہے۔ یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ مرنے کے بعد ناجائز طریقوں سے اکٹھی کی گئی اس ساری دولت کا حساب روز آخرت دینا ہو گا۔ (ارشد علی)