عمران خان نے 80ء کی دہائی کی یاد تازہ کردی

February 07, 2021

وزیراعظم عمران خان کی 36 سال پُرانی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

عمران خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے ماضی کی حسین یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں وہ ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں کو ماضی کے یادگار دنوں میں لے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 36 سال پُرانی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں عمران خان کے سامنے کچھ مائیک رکھے ہوئے ہیں جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن کے زمانۂ کرکٹ کی تصویر ہے۔

تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان کوئی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُنہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر بےرنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔

وزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وہ تاریخ درج کی جب یہ تصویر لی گئی تھی یعنی 22 اکتوبر، 1984۔‘

عمران خان کی اس تصویر کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں 75 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور محبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔