اسلامی ڈائری کے ساتھ بیت الخلاء جانا

February 19, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ اگر جیبی اسلامی ڈائری کے ٹائیٹل پر قرآن کریم کی کوئی آیت یا ترجمہ یا حدیث مبارکہ یا کوئی مقدس عبارت درج ہو اور وہ جیب میں موجود ہوتو کیا اس کے ساتھ بیت الخلاء جانا جائز ہے؟(عبد الرحمن ، کراچی)

جواب:۔ جیبی ڈائری کے ٹائیٹل پر قرآنی آیت یا حدیث کا ترجمہ یا کوئی مقدس عبارت لکھی ہو توجیب میں اس قسم کی ڈائری کے ہوتے ہوئے جب کہ وہ جیب میں چھپی ہوئی ہواور دکھائی نہ دیتی ہو ، بیت الخلاء جانے کی گنجائش ہے، البتہ ایسی ڈائری کو باہر مناسب جگہ رکھ کر بیت الخلاء جانا زیادہ بہتر ہے۔(حاشيۃ الطحطاوی علیٰ مراقی الفلاح شرح نور الايضاح۔ص: 54)