چترال کی 14سالہ لڑکی کی شادی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی

February 20, 2021

کوئٹہ (آن لائن ) پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔

چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہوچکی ہے۔