• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سڑک منصوبے کیلئے 3 ہزار درخت کاٹ دیے گئے

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 4 اور 6 لین سڑک منصوبے کے لیے حکام نے 3 ہزار سے زائد درخت کاٹ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریالی اور درختوں کے سالانہ تہوار ’ہریلا‘ کے موقع پر ماحولیاتی کارکنوں نے ’بلیک ہریلا‘ منا کر 3,000 سے زائد درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، یہ درخت علاقے بھنیاوالا، جولی گرانٹ اور رشی کیش کے درمیان مجوزہ 4 اور 6 لین سڑک منصوبے کے لیے کاٹے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ماحولیاتی لحاظ سے حساس ہے اور بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی سے سبزہ، جنگلی حیات اور مقامی ماحول کو نقصان پہنچے گا۔

علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کا مکمل اور مؤثر جائزہ نہیں لیا گیا جبکہ حکومت کو ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب قومی شاہراہ اتھارٹی آف انڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 کلومیٹر طویل اور 743 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ ماہرین کی سفارشات کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ 

ادارے کے مطابق جنگلاتی علاقوں میں سڑک کی چوڑائی محدود رکھی گئی ہے تاکہ کم سے کم درخت کاٹے جائیں۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ 754 درختوں کو مون سون کے دوران دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا جبکہ ہاتھیوں اور دیگر جنگلی جانوروں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے خصوصی انڈر پاسز اور تقریباً 3.5 کلومیٹر طویل بلند راستہ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید