ہوم تھیڑ ڈیزائن کی تعمیر

February 21, 2021

اپنے گھر میںلگے شاندار قسم کے ہوم تھیٹر کو انجوائے کرنے سے بہترین چیز تو کچھ ہو ہینہیں سکتی کیونکہ آپ ٹریفک جام کی جھنجھٹ، سینما کے باہر لائن اور شور شرابے سے بچ کر اپنے گھر میںنہ صرف بہترین فلموں سے ہی لطف نہیںاٹھاتے بلکہ اپنے فیورٹ ٹی وی شوزاور لائیو اسپورٹس سے بھی تفریح حاصل کرتے ہیں، اور گھر میںپاپ کارن بنا لینا بھی چنداں مشکل نہیں۔

اگر آپ نے گھرمیںسینما لانے کا ارادہ کرہی لیا ہے تو یہی موقع ہے کہ آپ اپنا ہوم تھیٹر ڈیزائن کریںلیکن اس کیلئے آپ کو بہت سے اقدامات کرنے کی ضروت ہےبلکہ آپ کو دستیاب ٹی وی کی اقسام اور ان کے فیچرز اور سائونڈ سسٹم کو مارکیٹ میںکھوجنا اور منتخب کرنا ہوگا اور بہترین ڈیکور کا بھی فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ جب بھی آپ ہوم تھیٹر انجوائے کریں ہر بارنئے تجربے سے روشنا س ہوں۔ یہ بات کسی حد تک سچ ہے کہ ہوم تھیٹر سبھی لگالیتے ہیں لیکن کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کی تعمیر کرچکے ہیںیا موجود ہ گھر میں ہوم تھیٹر لگانا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے کچھ مشورے حاضر ہیں۔

چھت کی اونچائی

روایتی طور پر تھیٹر کیلئے اونچی چھت آئیڈیل رہتی ہے تاکہ آپ گیم آف تھرونز کی خالیسی کو اس کے ڈریگن پر پرواز کرتے اچھی طرح دیکھ سکیں ، لیکن کوئی بات نہیں، آپ کے پاس دستیاب کمرہ یا بیسمنٹ جتنی اونچائی والی چھت ہے اس کمرے میں ایک بڑا سا LEDٹی و ی اسکرین یا پروجیکٹر پر رکھ دیں۔

اب آپ جبکہ کمرے کا انتخاب کر چکے ہیں تو آپ کو فہرست میںدرج ان چیزوں کو ارینج کرنا ہوگا جو آپ کے سامنے آپ کی فیوریٹ سیریز یا ڈرامے سامنے لا سکیں۔ اس فہرست میںایل ای ڈی یا ایل سی ڈی ٹی وی، سرائونڈ سائونڈ ، بلو رے ڈی وی ڈی پلیئر ، انٹرنیٹ کنکشن (تاکہ آپ اپنے پسندیدہ پروگراموں کو اسٹریم کرسکیں)، ایک ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر ، کیبل اور دیگر اشیا کا انتظام کرنا ہوگا۔

اگر آپ کو عمدہ سرائونڈ سائونڈ سسٹم اورایک ہائی کوالٹی آڈیو /ویڈیو ریسیور (AVR)کی ضرورت ہے تو آ پ کو اس سلسلے میں عرق ریزی سے مختلف برانڈز کا موازنہ کرکے بہترین چیز خریدنی ہوگی تاکہ آپ کے پیسے ضائع نہ ہوں۔ مثلاََ آپ کو صرف ٹی وی میںموجود سائونڈ ہی نہیں سننا بلکہ لائننگ اسپیکرز کا انتظام کرنا ہو گا جو آپ کے کارپٹ کے نیچے بھی ہوں اور آپ کے پیچھے بھی تاکہ حقیقی سینما کا ماحول بن سکے۔بصورت دیگر آپ کو اپنے بجٹ کے مطابق ووفرز تو خریدنے ہی ہوںگے جو ایک دانشمندانہ فیصلہ ہوسکتا ہے۔

کمرے کا سائز

سب سے پہلے تو آپ اس کمرے کا فیصلہ کریںگے جہاں ہوم تھیٹر لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمارے گھروںمیںزیادہ تر ٹی وی لِونگ روم میں دیکھا جاتا ہے ، لیکن ان کمروں میں کھڑکیاں ہوتی ہیں جن سے نہ صرف دھوپ در آتی ہےبلکہ شور بھی اندر داخل ہوتاہے اور آپ کے تجربہ کچھ خاص خوشگوار نہیںہوتا اور آپ کی ہارر فلم اتنی دہشت ناک نہیں رہتی ،جس قدر ہونی چاہئے۔

اس تفریح کیلئے بیسٹمنٹ سب سے عمدہ انتخاب ہے لیکن اس کا سائز بھی آئیڈیل ہونا چاہئے ۔ اس میںکھڑکیاںنہ ہوںاور دیواریںایسی ہوںکہ آپ کے ڈولبی سائونڈ سرائونڈ سسٹم سے آپ کے پڑوسیوں کی سماعتیںمتاثر نہ ہوں۔

سب سے آئیڈیل کمرہ یا بیسمنٹ تو وہی ہوسکتی ہے جہاں کئی افراد کے بیٹھنے کی کافی جگہ، ایک دروازہ ہو اور اس میں کوئی کھڑکی اور روشن دان نہ ہو۔

ساؤنڈ پروف ماحول

جب تک کمرے میں آواز نہیںگونجے گی آپ کو اپنے فیورٹ شویا مووی کو دیکھنے میںمزہ نہیںآئے گالیکن اس کی وجہ سے پڑوس سے شکایت آ سکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو وال ٹو وال کارپیٹ بچھانا ہوگا اور دیواروںپر ایکوسٹک پینلز لگانے ہوںگے تاکہ آواز باہر نہ جائے یعنی نہ صر ف کسی کامیڈی فلم کی سائونڈ بلکہ آپ کے قہقہوںکی آوازیںبھی پڑوسیوں کو پریشان نہ کریں۔

اسکرین سے فاصلہ

جب تک آپ اسکرین سے آئیڈیل فاصلے پر نہیںبیٹھیں گے آ پ کو مزہ نہیںآئے گا یہی وجہ ہے کہ سینما میںگیلری کے ٹکٹ قدرے مہنگے ہوتے ہیں۔ اگرآپ کا پلازمہ بہت قریب ہے تو آ پ کو اسکرین کے پکسل بھی نظر آئیں گے ۔ اگر دور ہے تو تصویر واضح نظر نہیں آئے گی۔ اس کا اصول ہے کہ آپ اسکرین کے سائز سے ڈیڑھ سے دوگنا دور بیٹھیں۔

یعنی اگر آپ نے 48 انچ ایل ای ڈی ایچ ڈی اسکرین لگا رکھیہے تو آپ کواس سے 8 فیٹ یا 96 انچ دور بیٹھنا ہے تاکہ آپ کو بہترین اسکریندیکھنے کو ملے۔ مزید یہ کہ ٹی وی کی اسکرین آپ کے آئی لیول پر ہونی چاہئے ، اگر اونچی ہوگی تو آپ کی گردن میں اکڑن پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لیئے اونچائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

دیواروںکا رنگ

آپ دیواروںپر سرخ یا زرد بھی کرسکتے ہیںجس سے آپ کا ہوم تھیٹر دلکش نظر آئے گالیکن یہ کلر چمکدار نہ ہوں کینوکہ اس سے اسکرین سے آنے والی روشنی منعکس ہوگی اور آپ کے مووی کے تجربے کو متاثر کرے گی،اس لیئے دیواروں کے رنگ دبے ہوئے ہوںتو بہتر ہوگا۔