قبضہ مافیا کیخلاف فیصلہ کن آپریشن، سرکاری کمرشل و زرعی زمین واگزار کرائی جائیگی

February 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں بلاامیتاز کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی میں کسی دبائوکو خاطر میں نہ لایا جائے اور باثر قبضہ مافیا پر پہلے ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور ان سے تاوان بھی وصول کیا جائے اور سرکاری کمرشل اور زرعی زمین واگزار کرانے کے دوران رکاوٹ ڈالنے والوں کو جیل بھیجا جائے۔