امیتابھ بچن اور نورجہاں کی یادگار ملاقات

February 24, 2021

ملکہ ترنم نور جہاں اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی یادگار ملاقات کے حوالے سے گلوکارہ کی صاحبزادی نے تفصیل سے بتادیا۔

نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی اور بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا وہ یادگار ہفتہ تھا کہ جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ بھارت گئی تھیں۔


انہوں نے امیتابھ بچن کے حوالے سے کہا کہ وہ بڑے وضعدار شخص تھے اور پُرکشش شخصیت کے مالک تھے۔

حنا درانی نے کہا کہ وہ ہم سب سے بڑی عاجزی سے پیش آئے، اُن کا رویہ دوستانہ تھا۔

نورجہاں کی صاحبزادی نے امیتابھ بچن کو حقیقی لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن سے ہماری متعدد ملاقاتیں ہوئیں اور امیتابھ بچن نے ہمیں اپنی فلم دیکھنے کی بھی دعوت دی اور ہم نے انہیں ایک بہترین میزبان پایا۔

خیال رہے کہ حنا درانی والدہ سے منسوب یادیں اُن کے چاہنے والوں کیلئے شیئر کرتی رہتی ہیں اور داد سمیٹتی ہیں، بھارتی لیجنڈ سے ملاقات کی اس یادگار کو ببھی ملکہ ترنم کے چاہنے والے خوب پسند کررہے ہیں۔