• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ ترنم نور جہاں کی شوہر کے ہمراہ یادگار تصویر

ملکہ ترنم نورجہاں کی بیٹی والدہ کے مداحوں کیلئے والدہ سے منسوب کچھ نئی یادیں شیئر کرتی رہتی ہیں اسی مناسبت سے انہوں نے والدہ اور والد کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا ہے۔


حنا درانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’میرے خوبصورت والدین ناران کاغان میں خوبصورت دن گزارتے ہوئے، ہمارے گھر میں اس فوٹو شوٹ کے خوب چرچے رہے ہیں۔‘


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کیا خوبصورت لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر رکھے ہیں۔‘

اس سے قبل پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے دنیائے موسیقی کے بڑے نام آشا بھوسلے، لتا منگیشکر اور ملکہ ترنم نور جہاں کی یادگار اور تاریخی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے والدہ کی نصرت فتح علی خان کے ہمراہ جگل بندی کرتے ایک ویڈیو شیئر بھی شیئر کی تھی جسے چاہنے والے خوب پسند کیا تھا۔

تازہ ترین