• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور جہاں نے عمران خان کیلئے کیا کہا تھا؟

نور جہاں نے شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی 


برصغیر کی عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں نے عمران خان کے لیے ایک تاریخی جملہ کہا تھا کہ ’جو کام میرا گلا نہیں کر سکا، وہ کام خان صاحب کے بلّے نے کر دکھایا۔‘

یہ بھی پڑھیے: عمران خان آج کتنے سال کے ہوگئے؟

عمران خان کے اسپتال شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ایک تقریب میں میڈم نور جہاں نے طبعیت کی ناسازی کے باوجود شرکت کی۔

تقریب کے میزبان معین اختر نے نور جہاں کو بتایا کہ عمران خان کے جس اسپتال کے لیے پروگرام منعقد کیا گیا ہے وہ جلد ہی تعمیر ہوگا، اور ہم سب اس کے افتتاح میں موجود ہوں گے۔

معین اختر نے میڈم نور جہاں سے سوال کیا کہ آپ نے بھی لاہور میں ایک اسپتال بنانا چاہا تھا، کیا وہ بن گیا؟

اس کے جواب میں نور جہاں نے بتایا کہ وہ بنانا چاہتی تھیں مگر نہیں بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملکہ ترنم نور جہاں کی 93ویں سالگرہ

انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ عمران خان نے اُن کا ایک بڑا خواب پورا کیا۔

نور جہاں نے مزید کہا کہ میرا گلا وہ کام نہ کر سکا جو اُن کا بَلّا کرگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

میڈم نور جہاں نے اسپتال بنانے کے لیے اپنے خواب کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے عرصہ قبل سوچا تھا کہ لاہور میں ایک اسپتال بنے، انہوں نے اس خواب کے لیے بہت کوشش بھی کی مگر وہ پورا نا ہوسکا۔

اپنی بات کے آخر میں انہوں نے تقریب میں موجود حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

میزبان معین اختر نے بتایا کہ میڈم کی طبعیت ناساز ہے مگر یہ ایک فنکار کی عظمت ہی ہے کہ انہوں نے خود کہا کہ میں اس پروگرام میں شرکت کروں گی اور گانا بھی گاؤنگی۔

تازہ ترین