سپر لیگ میں پرفارمنس رائیگاں نہیں جاتی، سنچری اہم ترین، شرجیل

February 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنچری میکرشرجیل خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسے پلیٹ فارم پر کارکردگی دکھانے کے بعد کسی بھی بیٹسمین کی صلاحیتوں کے بارے میں قائم تمام شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں۔ وہ اس طرح کی ایک اننگز کے شدت سے منتظر تھے۔ سپر لیگ میں شرجیل خان نے 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، انہوں نے8 چھکے اور 9 چوکے مارے ۔ شرجیل خان بھی پی ایس ایل کے ایک اوور میں 4 چھکے لگانے والے بیٹسمینوںکی فہرست میں ‏شامل ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پی ایس ایل کی سنچری سب سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس رائیگاں نہیں جاتی ۔