مشکلات میں گرفتارامت کو حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،حامدموسوی

February 26, 2021

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مشکلات میں گرفتارامتِ مسلمہ کو سربلندی و سرفرازی کیلئے حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔ اس امرکااظہارانہوں نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر پیغام میں کیا جوجمعہ 13رجب المرجب کومنایا جارہاہے ۔آغا موسوی نے باورکرایا کہ ہمیں اپنے ایمان کو قوی سے قوی تر رکھنے کیلئے دامنِ علی سے وابستہ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو انقلابی فکرسے سر شارہوکراستعمار کے مقابل وحدت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے انہیں اسوہ علی المرتضیٰ کوشعاربناناہوگا ۔