سجل علی کا شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے محبت کا اظہار

February 26, 2021

بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے شوہر، معروف شاعر اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس پر پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے محبت کا اظہار کیا ہے۔

شبانہ اعظمی نے اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

جہاں اس خوبصورت جوڑے کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سجل علی نے بھی پیار کا اظہار کیا ہے۔

سجل علی نے شبانہ اعظمی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے چار لال دل کے ایموجی بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اور شبانہ اعظمی جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا فلم کی عکس بندی کے دوران سجل علی اور شبانہ اعظمی کی تعریف کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ’وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں،‘ اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیاتھا۔