سکھن میں کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے خلاف مکینوں کا شدید احتجاج

February 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سکھن تھانے کی حدود میں 4سالہ کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے خلاف علا قہ مکینوں کا سکھن میں شدید احتجاج، مظاہرین گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ،احتجاج کے باعث ٹریفک بھی معطل ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے بات کی اور پو لیس یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔