یو این کوآرڈینیٹر جولیائین ہارنیس کی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سے ملاقات

February 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) یو این کوآرڈینیٹر جولیائین ہارنیس کی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے ملاقات، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں عوام کو علاج کی فراہمی میں درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی، یو این کوآرڈینیٹر کی مختلف پروگرامز میں تعاون کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیل کے مطابق یو این کوآرڈینیٹر جولیائین ہارنیس نے گذشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں صحت کے میدان میں درپیش عوامی مسائل زیر بحث لائے گئے، اس موقع پر محمد اجمل بھٹی نے مختلف ایشوز پر انہیں بریفنگ دی جس پر یو این کوآرڈینیٹر کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔