شرمیلا فاروقی Sharmila Farooqi کی شادی کو 6 برس مکمل

February 28, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی شادی کو چھ برس مکمل ہوگئے۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نکاح کے دن کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی عروسی لباس میں ملبوس دلکش لگ رہی ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! ہمارے نکاح کو چھ برس مکمل ہوگئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔