محمداسلم بھوتانی آج وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

March 01, 2021

کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینٹ کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ملاقات کی جس میں سینٹ کے ووٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاوزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور ایم این اے عامر ڈوگر، ایم این اے نور عالم اور ذوالفقار بھوتانی بھی موجود تھے محمداسلم بھوتانی آج وزیراعظم سے ملاقات کرکے حلقہ انتخاب کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔