بن قاسم، لوہا چوری میں ملوث پولیس قومی رضاکار گرفتار

March 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے تاریں اور لوہے چوری میں ملوث پولیس قومی رضاکار کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نےاسٹیل مل پل کے قریب کارروائی کے دوران ملزم آفتاب حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے لوہے سے بھری ہوئی سوزوکی ،گیس کٹراور اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق قومی رضاکار آفتاب اے وی ایل سی بن قاسم کیلئے کام کررہا ہے۔