اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی ،371 پوائنٹس کا اضافہ

March 03, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرکاری مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی خریداری سے تیزی کا رحجان رہا ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 371پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب 24کروڑ 7لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ، 65.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،کاروباری حجم بھی 8.36 فیصد زیادہ رہا۔