شبانہ اعظمی نے ماضی کی بلیک اینڈ وائٹ گروپ فوٹو شیئر کردی

March 03, 2021

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ماضی کے سنہرے عہد کی اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ان کے ساتھ ہیما مالنی اور زینت امان کے علاوہ کئی مشہور و معروف چہرے موجود ہیں؟ کیا آپ دیگر کو شناخت کرسکتے ہیں۔

ممکنہ طور پر 1970 کے عشرے کی اس تصویر کے بارے میں شبانہ اعظمی نے لکھا کہ پتہ نہیں وہ تصویر میں موجود دو روسیوں کو کیوں شناخت نہیں کرپارہی ہیں۔

تصویر میں اس عہد کے بالی ووڈ کی چار خواتین اور دو مرد اداکار نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا، ایسی آئیکونک تصویر میں خواہش تھی کہ جو دو غیرملکی نظر آرہے ہیں انھیں میں جان سکتی۔

تصویر میں شبانہ کے ساتھ ہیما مالنی، زینت امان، راکھی، آنجہانی سنجیو کمار اور مرحوم امجد خان نظر آرہے ہیں۔ جو دو غیرملکی موجود ہیں انھیں شبانہ نےسوویت یونین کے شہریوں کے طور پر شناخت کیا ہے۔