کوویڈ 19 سے ہفتہ وار اموات میں ایک چوتھائی کمی

March 04, 2021

لندن (پی اے) کورونا وائرس کوویڈ19سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والی اموات میں سال رواں میں ہفتہ وار سب سے زیادہ ایک چوتھائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سال رواں میں ہفتہ وار اموات کی کم ترین سطح ہے۔ آفس فار نیشنل اسٹیٹیٹکس (او این ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق19فروری کو خت ہونے واے ہفتے میں4079اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں ڈیتھ سرٹیفکٹس پر موت کا سبب کورونا وائرس کوویڈ19درج تھا۔ یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد کورونا وائرس سے رجسٹرڈ اموات میں ہفتہ وار28.3فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ او این ایس کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین دورانیے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تناسب37.1فیصد سے کم ہوکر29.5فیصد پر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق19فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں تمام وجوہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد13809تھی جو گزشتہ ہفتے کی تعداد سے10.0فیصد کم تھی۔ یہ تعداد گزشتہ5برسوں کی اوسط اموات کے اندازوں کے مطابق متوقع تعداد سے2182زیادہ تھی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کے تمام ریجنز میں کورونا وائرس کوویڈ19سے ہونے والی اموات میں19فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہفتہ بہ ہفتہ کمی واقع ہوئی ہے۔ سائوتھ ایسٹ انگلینڈ میں کوویڈ19سے ہونے والی رجسٹرڈ اموات کی تعداد سب سے زیادہ636ریکارڈ کی گئی، تاہم یہ تعداد گزشتہ ہفتے کی اموات کی تعداد974سے35فیصد کم تھی۔ ویسٹرن انگلینڈ کوویڈ سے ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر رہا، جہاں19فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد566تھی جو ایک ہفتے پہلے کی تعداد808سے30فیصد کم تھی۔ تقریباً969کیئر ہومز اینڈ ویلز میں رجسٹرڈ کی گئیں جوکہ ایک ہفتے قبل سے35فیصد کم تعداد ہے۔ او این ایس کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز میں کورونا پینڈیمک سے مجموعی طور پر40355کیئر ہوم ریذیڈنٹس کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس پر اموات کا سبب کوویڈ19درج ہے۔ ان اعداد و شمار میں تمام اسٹینگز کے کیئر ہوم ریذیڈنٹس کو کور کیا گیا ہے، صرف کیئر ہومز کو نہیں۔