سنگاپور نے سپرسانک ڈرون تیار کرلیا

March 04, 2021

سنگاپور کی ایک کمپنی نے ایرو نامی سپرسانک ڈرون تیار کرلیا ہے ۔

آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے ڈرون کی قیمت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تک ہے۔

یہ ڈرون جاسوسی کے مشن میں استعمال ہوتا ہے جبکہ یہ 26 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

ڈرون کی قیمت 90 لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔