پاکستان میں شاندار استقبال کے بعد واپس جانے پر بہت افسردہ ہوں، ڈیوڈ گاور

March 06, 2021

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے ڈیوڈ گاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شاندار استقبال کے بعد واپس جانے پر بہت افسردہ ہوں۔

ڈیوڈ گاور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کمنٹری باکس میں واپس آکر بہت لطف اندوز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جب بھی دوبارہ شروع ہوا تو واپس آنے کیلئے پرامید ہوں، میرے دورے کو شاندار بنانے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔