جائے نماز تسبیح اور ٹوپیوں کی فروخت بڑھ گئی

April 13, 2021

رمضان المبارک کی آمد پر عبادات میں استعمال ہونیوالی اشیاء جائے نماز ، تسبیح اور ٹوپیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیاہے۔

شہر کے مختلف بازاروں میں جائے نماز ، تسبیح اور ٹوپیوں کی خریداری کے لئےدکانوں پر لوگوں کا رش رہا، خریداری بڑھنے پر دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں کافی اضافہ ہوچکاہے ۔

گزشتہ سال 500 روپے تک ملنے والا جائے نماز 800سے ایک ہزار جبکہ 150 روپے تک ملنے والی ٹوپی 250روپے تک جاپہنچی ہےجبکہ تسبیح بھی ڈیڑھ سو سے دو سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔

رمضان المبارک میں عبادات کے لیےخریداری کرنے والوں کا کہنا ہے کہ طلب بڑھتے ہی اشیا ءکی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہونے چاہیے تاکہ ہر ضرورت مند خریداری کر سکے ۔