مسجد میں لگے درخت کے پھل کا حکم

April 16, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ہماری مسجد میں پھل دار درخت ہیں۔ ان کے پھلوں کا کیا حکم ہے؟ ہم استعمال میں لاسکتے ہیں یا امام کا حق ہے یا کمیٹی کا حق ہے؟

جواب :۔ مسجد کے احاطے میں لگے ہوئے پھل دار درخت اگر واقف یا درخت لگانے والے نے عام لوگوں کے استعمال کے لیے لگائے ہیں تو لوگ ان درختوں کے پھلوں کو کھاسکتے ہیں، لیکن اگر یہ مسجد کی آمدنی کے لیے لگائے ہیں یا اس کی نیت معلوم نہیں ہے تو اسے فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد میں صرف کرنا ضروری ہے، مسجد میں اس کی قیمت ادا کئے بغیر اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔