کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

April 17, 2021

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

رول کاسترو نے کہا کہ اپنے ملک، انقلاب اور سوشل ازم کے دفاع کے لیے تیار رہوں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل اور مشن کی تکمیل کے حوالے سے پُراعتماد ہوں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رول کاسترو نے اپنے استعفیٰ کے بعد پارٹی کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔