علی ظفر کا کیس می ٹو کا ہائی پروفائل کیس ہے، لینا غنی

April 17, 2021

لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کے دوران گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی نے کہا کہ علی ظفر کا کیس می ٹو کا ہائی پروفائل کیس ہے۔

لینا غنی نے سماعت کے دوران کہا کہ ‎میں سماجی کارکن ہوں ناانصافی کے خلاف آواز بلندکرتی ہوں، ‎میں نے میشا شفیع کی آواز بلند کرنے کے لیے 18 اپریل 2018 کو ٹوئٹ کیا۔

‎انہوں نے کہا کہ ٹوئٹ کے بعد علی ظفر نے میرے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا۔

علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیاحمنہ رضا نےعلی ظفر کیخلاف آواز بلند کرنے پر معذرت کی تھی؟

بعد ازاں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی، عدالت نے میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔