بلاول بھٹو کا سینئیر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

April 17, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئیر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیم صافی کی والدہ کے انتقال کی خبر سے دلی صدمہ ہوا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ماں کی جدائی سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی سانحہ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔